تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اپریل 2012
وقت اشاعت: 17:26

یورپ میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

جیو نیوز - نیویارک…انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعتراف کیا ہے کہ یورپ میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ یورپی حکومتیں اس کا خاتمہ کرنے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق بیلجئیم ، فرانس، ہالینڈ،اسپین، سوئٹزرلینڈ اور دوسرے یورپی ملکوں میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی نہیں، خاص کر تعلیم اور ملازمت کے دوران ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔ جبکہ حکام اور سیاسی جماعتیں ووٹ حاصل کرنے کے لیے اس تعصب کو ختم کرنے کے بجائے اسے ہوا دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان خواتین کو صرف پردہ کرنے اور مردوں کو داڑھی رکھنے کے جرم میں تعلیم اور ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ ایمنسٹی نے یورپی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف دقیانوسی سوچ اور تعصب کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.