25 اپریل 2012
وقت اشاعت: 15:39
صدر پوٹن حکمراں جماعت کی صدارت سے مستعفی
جیو نیوز - ماسکو…روس کے نومنتخب صدر ولادیمرپوٹن نے حکمراں یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے اور سبکدوش ہونے والے صدر میدو دیف کو نیا چیئرمین نامزد کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب صدر ولادیمر پوٹن 7مئی کو عہدے کاحلف لیں گے اوران کاکہناہے کہ پارٹی قیادت سے سبکدوش ہونا ہی بہترہے۔پوٹن نے صدر دمتری میدودیف کو اپنا وزیراعظم بنانے کا بھی اعلان کیا۔ میدودیف جب صدر بنے تھے توانہوں نے پوٹن کو اپنا وزیراعظم بنایا تھا ۔