تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2012
وقت اشاعت: 5:29

بحرین : مظاہرین کاپولیس اسٹیشن پر پیٹرول بموں سے حملہ

جیو نیوز - مناما ... بحرین میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پیٹرول بموں سے حملہ کردیاہے،اورپتھراوٴ سے کئی اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔دارلحکومت منا ما میں حکومت کیخلاف مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اور نوجوانوں نے اہلکاروں پر پتھراوٴ کیا اور پیٹرول بموں سے حملے کیے جس سے پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس نے آنسو گیس پھینک کر مظاہرین کومنتشر کردیا۔ مظاہرین صالح عباس حبیب نامی شخص کی موت کیخلاف احتجاج کررہے تھے جو مبینہ طورپر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بناتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.