تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اپریل 2012
وقت اشاعت: 14:54

عراق:2 کار بم دھماکوں میں 8افراد ہلاک، 25 زخمی

جیو نیوز - بغداد/دیالہ… عراق میں2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ۔جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے دیالہ کے ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ دیالہ میں واقع ابوکرمہ نامی ایک قصبے کے بازار میں کھڑی ایک کار میں زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ جن میں سے سات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ الحریہ کے علاقے میں ایک اور کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.