27 اپریل 2012
وقت اشاعت: 15:11
مصرمیں صدارتی انتخاب کیلئے حتمی امیدواروں کا اعلان
جیو نیوز - قاہرہ …مصر کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے 13 امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 23 اور 24 مئی کو کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق مصر کے سابق وزیراعظم احمد شفیق ،سابق وزیرخارجہ اور عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل امر موسیٰ بھی شامل ہیں۔