تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2012
وقت اشاعت: 10:25

روس نے62فی صد کیمیائی ہتھیار تلف کر دیے

جیو نیوز - ماسکو…روس نے 25ہزار میٹرک ٹن کیمیائی ہتھیار تلف کردئیے ہیں۔روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے 62 فی صد کیمیائی ہتھیار تلف کردیے۔ یہ ہتھیار 29 اپریل تک تلف کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 15 برسوں میں روس نے اپنے دو تہائی کیمیائی ہتھیار تلف کئے۔یہ تعداد 40ہزار میڑک ٹن تک ہے۔روس نے سال 2014 تک اپنے تمام کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔امریکا پہلے ہی اپنے 90 فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کرچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.