تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2012
وقت اشاعت: 11:29

آج برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی پہلی سالگرہ

جیو نیوز - لندن…برطانیہ کے شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ دونوں آج شادی کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں سینٹ جیمز پیلس کے ترجمان کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین مڈلٹن نے ہفتے کی شب اپنے دوستوں کے ساتھ شادی کی پہلی سالگرہ منائی اور اب اتوار کا دن دونوں ایک دوسرے کیساتھ گزاریں گے۔برطانوی عوام اس بات کے منتظر ہیں کہ شاہی جوڑا کب صاحب اولاد ہوگا۔ لیکن کیٹ اور ویلیئم یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کسی منصوبہ بندی پر عمل نہیں کررہے۔برطانوی میڈیا شادی کے ایک سال بعد شاہی جوڑے کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہا۔ عوام میں شاہی خاندان کے متعلق جو دلچسپی ختم ہوگئی تھی وہ اس جوڑے کی بدولت دوبارہ پیدا ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.