تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 اپریل 2012
وقت اشاعت: 15:14

بھارت امریکا سے اپاچی ہیلی کاپٹر اور جیٹ انجن خریدیگا

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں امریکی سفیر نینسی پاول نے کہا کہ امریکا بھارت کو8 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان دینے کا معاہدہ جلد طے کرے گا، بھارت 8ارب ڈالر سے اپاچی ہیلی کاپٹر اور جیٹ انجن خریدے گا ۔اتوار کو بھارت میں امریکہ کی سفیر نینسی پاول نے کہا ہے کہ یہ فوجی معاہدہ آخری مراحل میں ہے ۔ امریکی سفیر نے اس معاہدے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان آٹھ ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت بھارت اپاچی ہیلی کاپٹر اور جیٹ انجن خریدے گا۔ امریکا نے گذشتہ برس بھی بھارت کو سی۔17 جنگی طیارے اور سی۔130 کارگو طیارے فروخت کئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.