29 اپریل 2012
وقت اشاعت: 17:23
افغان طالبان نے امریکا کیساتھ امن مذاکرات کی تر دید کردی
جیو نیوز - کابل… افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی ایک بحالی کی تر دید کی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کیئے جانے کی تردید کردی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق طالبان نے امریکا سے مذاکرات کے لئے اعتماد سازی کے اقدامات اور وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔