تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 مئی 2012
وقت اشاعت: 2:32

صدر اوباما اورصدر کرزئی نے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کردیئے

جیو نیوز - کابل.. . . امریکی صدر اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی نے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کردیے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے پر دستخط افغان صدارتی محل میں کیے گئے۔ امریکی صدر بارک اوباما غیر اعلانی دورے پر افغانستان پہنچے ہیں۔اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پر امن مستقبل کے خواہش مند ہیں۔معاہدہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد امریکا اور افغانستان کے تعلقات کے متعلق ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.