2 مئی 2012
وقت اشاعت: 8:26
امریکی صدر کے دورہ افغانستان کے موقع پر دھماکے
جیو نیوز - کابل… امریکی صدرباراک اوباما کے دورہ افغانستان کے موقع پر کابل میں دو دھماکے ہوئے جن میں ایک کاربم اور دوسرا خود کش حملہ تھا۔ افغان پولیس سربراہ نے بتایا کہ جلال آباد روڈ پر کار بم دھماکہ ہواتاہم دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ امریکی سفارتخانہ کابل شہر کے وسط میں واقع ہے جبکہ جلال آباد روڈ پر فوجی اڈے قائم ہیں۔ افغان طالبان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔