2 مئی 2012
وقت اشاعت: 9:47
میانمار: سوچی نے پارلیمنٹ کی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
جیو نیوز - یانگنو… میانمار کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی نے پارلیمنٹ کی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ نوبل انعام یافتہ 66 سال کی آنگ سان سوچی اور ان کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے 33 ارکان نے حلف اٹھایا۔ سوچی اور ان کے ساتھی اپریل میں ایوان زیریں کے لیے منتخب ہوئے تھے۔