4 مئی 2012
وقت اشاعت: 6:27
روس:پولیس پوسٹ کے قریب خود کش حملے میں15 افراد ہلاک ،30 زخمی
جیو نیوز - ماسکو.. . .. روس کے علاقے داغستان میں پولیس پوسٹ کے قریب دو دھماکوں میں15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق داغستان کے دارالحکومت Makhatchkala میں پولیس ٹریفک کنٹول کے قریب خودکش بمبار نے پہلا دھماکہ کیا اور جب ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں اکثریت پولیس آفیسروں کی ہے۔دھماکے میں 20 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔