تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2012
وقت اشاعت: 23:28

صورتحال کوئی بھی ہو،امریکااپنا دفاع کریگا،لیون پنیٹا

جیو نیوز - واشنگٹن…پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق امریکا کے وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ صورتحال کوئی بھی ہو،امریکااپنا دفاع کریگا۔لیون پنیٹانے یہ بات واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں کہی۔ ان کاکہنا تھاکہ 11ستمبر2001کوامریکاپرالقاعدہ نے حملہ کیا اور آیندہ ایسے حملے روکنے کیلئے جس طرح کیا آپریشنزکی ضرورت ہوگی،امریکا گریزنہیں کریگا۔انہوں نے یہ بات ایسے وقت پر کہی ہے جب پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں اورحکومت پاکستان نے اس حملے پراحتجاج کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.