تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2012
وقت اشاعت: 22:18

افغانستان : مختلف واقعات میں 2 غیر ملکی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

جیو نیوز - کابل … افغانستان میں فائرنگ اور بم دھماکے میں 2 غیر ملکی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ایساف کے مطابق جنوبی افغانستان میں افغان آرمی یونیفارم پہنے ایک شخص نے نیٹو افواج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ اتحادی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ دوسری جانب مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم حملے میں ایک اتحادی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے صوبہ قندھار میں افغان اسپیشل فورس کے ایک جوان کی فائرنگ سے ایک امریکی اور 2 افغان فوجی اور ان کا ایک ترجمان ہلاک ہو گیا تھا۔ افغانستان میں رواں سال کم از کم 13 حملوں میں افغانوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 19 ہو گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.