تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2012
وقت اشاعت: 5:46

امریکی محکمہ خارجہ نے کیمرون منٹر کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی

جیو نیوز - واشنگٹن ... امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کیمرون منٹرنے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی طورپر کیا ہے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ کیمرون منٹر کی پاکستان میں تعیناتی کی مدت دو سال ہے جو کسی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کی معمول کی مدت ہے۔ مارک ٹونر کے مطابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کیمرون منٹر کی کارکردگی کو سراہا ہے اور وہ ان کے فیصلے کو اچھی طرح سمجھتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.