9 مئی 2012
وقت اشاعت: 5:46
ترکی میں اعلیٰ فوجی افسر گرفتار
جیو نیوز - انقرہ ... ترکی میں پولیس نے فوج کی تھرڈ آرمی کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل برکی تْرگت کو 1997 کی فوجی بغاوت کی تحقیقات کے لئے حراست میں لے لیا ہے ،غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ترک پولیس نے دس حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسروں کی گرفتاری کے لئے نو صوبوں میں چھاپے مارے۔ تاہم صرف میجر جنرل برکی ترگت کو گرفتار کیا جاسکا جو ترک فوج کی تھرڈ آرمی کے سربراہ ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق برکی ترگت کو دارالحکومت انقرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ جن افسروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ان میں تین لیفٹیننٹ جنرل ، دو میجر جنرل اور تین بریگیڈیئر جنرل شامل ہیں۔ ترک پولیس نے 1997 کی فوجی بغاوت کی تحقیقات کے لئے ایک ماہ میں چار مرتبہ اس قسم کے آپریشن کئے ہیں۔