15 مئی 2012
وقت اشاعت: 12:13
امریکا:ایریزونا میں جنگلات پر لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا
جیو نیوز - نیویارک …ایریزونا کے5 ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات میں لگی آگ پر قابونہیں پایا جاسکا، سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں،حکام کے مطابق پنڈورسا جنگلات، جھاڑیاں جلنے سے کئی مکانات کے تباہ ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ کراوٴن کنگ کے تقریبا 350 افراد نقل مکانی کررہے ہیں، آگ سے تین عمارتیں چل کر خاکستر ہوگئی ہیں، خشک موسم اور تیز ہواوٴں کی وجہ سے آگ میں تیزی آرہی ہے۔