17 مئی 2012
وقت اشاعت: 15:32
شمالی کوریاکا لائٹ واٹر جوہری ری ایکٹر پردوبارہ کام کا آغاز‘ رپورٹ
جیو نیوز - سیول…شمالی کوریا نے یورینیم افزودگی کے ہلکے پانی جوہری ری ایکٹر پر دوبارہ کام کا آغاز کردیاہے۔ سیول کی ایک ویب سائٹ پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ نے تجرباتی لائٹ واٹر جوہری ری ایکٹر پر کام کا دوبارہ آغاز کردیا ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام پر بھرپور پیشرفت دوبارہ شروع کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر ری ایکٹر آئندہ ایک سے دو سال کے دوران آپریشنل ہوجائیگا جبکہ اس جوہری تنصیب کی عمارت تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔