تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مئی 2012
وقت اشاعت: 22:17

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اولمپکس کیلئے برطانیہ جانے کے خواہشمند

جیو نیوز - تہران … ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے لندن اولمپکس کیلئے برطانیہ جانے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ لندن اولمپکس میں ایرانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے جانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران ایرانی کھلاڑیوں کے قریب رہیں۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو ان کی لندن میں میزبانی سے پریشانی کا سامنا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ برطانیہ کیوں ان کی آمد نہیں چاہتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.