تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مئی 2012
وقت اشاعت: 11:39

انگولا: سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی منسوخ کردی

جیو نیوز - لوانڈا… افریقی ملک انگولا میں سپریم کورٹ نے حکومت کے مقرر کردہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئینی طور پر اس عہدے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ وہ مجسٹریٹ کے بجائے جج ہیں اور ان کی غیر جانبداری بھی مشکوک ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سوزانا انگلز کا تعلق حکومتی جماعت سے تھا۔ حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.