تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مئی 2012
وقت اشاعت: 9:5

فیس بک کے مالک نے اپنی دوست سے شادی کرلی

جیو نیوز - نیویارک…دنیاکی سب سے مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے سی ای اومارک زوکربرگ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔فیس بک کے بانی اورسی ای اومارک زوکربرگ اپنی کمپنی کے شیئرزکی عوامی فروخت کے دوسرے روزہی دولہابن گئے اوراپنے خوابوں کی شہزادی چینی دوشیزہ پریسیلا چان سے شادی رچالی۔ مارک نے اپنے فیس بک پیج پر شادی کی تصویرجاری کردی ہے جس میں 19مئی 2012 کی تاریخ درج ہے۔تصویرمیں مارک دولہااور پریسیلا روایتی عروسی لباس میں نظرآرہی ہیں۔دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ رقصاں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.