تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مئی 2012
وقت اشاعت: 14:49

بھارت میں ٹریفک حادثہ،10افراد ہلاک، 60 زخمی

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ ضلع جہایوا کے گاؤں بہالا بہاوری میں اس وقت پیش آیا جب 70 سے زائد افراد کو لے جانے والا ایک ٹرک دوسرے ٹرک سے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گیا ۔حادثے میں 3 خواتین سمیت10 افراد ہلاک جبکہ60 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.