تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مئی 2012
وقت اشاعت: 15:5

ایرانی صدر آئندہ ماہ چین کا دورہ کرینگے

جیو نیوز - بیجنگ… ایران کے صدر محمود احمدی نژاد آئندہ ماہ بیجنگ کا دورہ کرینگے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ایرانی سفارتخانے کے ترجمان محمد علی ربانی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ صدر محمود احمدی نژاد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ بیجنگ کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی دورے کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی تاہم صدر کا یہ دورہ 7 جون تک ہونے کاامکان ہے۔ دریں اثناء روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے 6 جون سے چین کا دوروزہ دور کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.