تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مئی 2012
وقت اشاعت: 16:5

شام،حکومتی فورسز کی بمباری سے 41افراد ہلاک

جیو نیوز - دمشق… شام میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں حکومتی فورسز کی بمباری سے کم ازکم اکتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسد حکومت مخالف ایک گروپ کے مطابق حما ہ کے مضافات میں ٹینکوں اور توپوں سے گولہ باری کی گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اسی علاقے میں باغیوں کی طرف سے حکومتی فوجیوں پر بھی حملے کیے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور آٹھ بچوں بھی بتائے جارہے ہیں۔ تاہم ابھی تک آزاد ذرائع سے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.