تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مئی 2012
وقت اشاعت: 9:39

ایئر کینیڈا کا انجن بند، ملبہ نیچے آگرا، پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ

جیو نیوز - مونٹریال… جاپان جانے والی ایئر کینیڈا بوئنگ کے ایک انجن بند ہونے کے باعث پرواز کے کچھ دیر بعد واپس اتار لی گئی طیارے کا ملبے دو کاروں اور گیس اسٹیشن پر آ گرا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئر کینیڈا کے بوئنگ 777کی پرواز کے کچھ دیر بعد ایک انجن بند ہونے کے باعث واپس پیئر سن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محفوظ طور پر اتاررلی گئی۔حکام کے مطابق بوئنگ طیارہ کینیڈا سے ٹوکیو جارہا تھا ،طیارے میں 300 مسافر سوار تھے۔پولیس کے مطابق طیارے سے ملبہ گرنے کے باعث دو کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کچھ ملبہ قریبی گیس اسٹیشن پر بھی آگرا۔پولیس کے مطابق طیارے سے ملبے گرنے کے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.