تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مئی 2012
وقت اشاعت: 16:10

نیپال : بس کے حادثہ میں 9 مسافر ہلاک ،11 زخمی

جیو نیوز - کھٹمنڈو … نیپال میں بس کے حادثہ میں 9 مسافر ہلاک اور11 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو سے 400 کلومیٹرمغرب میں واقع پہاڑی علاقے سیراما میں ایک مسافربس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں 9مسافر موقع پرہلاک اور11زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔ ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.