1 جون 2012
وقت اشاعت: 21:18
افغان صوبہ خوست میں نیٹو اڈے پر طالبان کا خود کش حملہ، 14افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل … افغانستان کے صوبے خوست میں نیٹو کے فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک نیٹو کے فوجی اڈے سے ٹکرا دیا۔فوجی اڈے کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔