تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 15:35

افغانستان میں برطانوی فوجی ہلاک

جیو نیوز - لندن… برطانوی وزارت دفاع نے افغانستان میں اپنے مزید ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ کے ایک واقعہ میں فرسٹ بٹالین کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ بیان کے مطابق 2001ء کے بعد سے لے کر اب تک افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد 416 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.