تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:52

غزہ کے رفح بارڈر کراسنگ پر ویزے کی پابندی نرم

جیو نیوز - غزہ. . . . . مصر ی حکومت نے غزہ کا رفح بارڈر کراسنگ پر ویزے کی پابندی نرم کردی۔غزہ میں حماس کے ایک عہدے دار کا دعوی ہے کہ مصری حکام نے سرکاری طور پر مطلع کیا ہے کہ چالیس سے کم عمر فلسطینی کو اپنے خاندان کے ساتھ رفح بارڈر سے گزر کر مصر کے علاقے میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل چالیس سال سے کم عمر فلسطینی رفح کی سرحدی گزرگاہ سے ویزے کے بغیر مصر کے علاقے میں داخل نہیں ہوسکتے تھے۔واضح رہے کہ غزہ پر سن 2006ء سے حماس تنظیم کے کنٹرول اور اس کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے اسرائیل نے علاقے کی بری ،بحری اور فضائی ناکہ بندی کررکھی ہے۔لیکن مئی 2011ء میں حسنی مبارک انتظامیہ کے برعکس مصر نے رفح بارڈر کراسنگ کو مستقل طور پر کھولنے سے اتفاق کیا تھا اور اس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محاصرے کو جاری رکھنے کے لیے تعاون ختم کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.