تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:33

عراق:شامی پناہ گزینوں کیلئے سرحدیں کھولنے کے احکامات جاری

جیو نیوز - بغداد… عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے شامی پناہ گزینوں کے لئے سرحدیں کھول دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ عراقی سرحدی محافظوں کے کمانڈر جنرل عصام یاسم کے مطابق حکم کا اطلاق شامی سرحد سے ملحق تمام سرحدی راستوں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ شام میں جاری تشدد کے باعث دارالحکومت دمشق اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کی بڑی تعداد عراق کا رخ کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.