24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:24
سوئس حکام نے حسنی مبارک کے مزید 20کروڑڈالرز منجمد کردیئے
جیو نیوز - قطر…سوئس حکام نے مصر کے سابق حکمراں حسنی مبارک اور ان کے ساتھیوں کے مزید 20کروڑڈالرز منجمد کردیئے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوئس حکام نے یہ کارروائی مصری حکومت کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر کی گئی ۔سوئس حکام حسنی مبارک اوران کے ساتھیوں کے70کروڑ 50لاکھ ڈالرزمنجمد کر چکے ہیں۔