25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:49
جنوبی کوریا کے صدر کی بھائی کے کرپشن میں ملوث ہونے پر قوم سے معافی
جیو نیوز - سیئول… جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے اپنے بڑے بھائی اور پارلیمنٹ کے سابق رکن لی مانگ دیک کے کرپشن میں ملوث ہونے اور اختیار کے ناجائز استعمال پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔۔ٹیلی وژن پر مختصر بیان میں صدر لی میونگ باک نے کہا کہ وہ اس حادثہ میں عوام کے سامنے سرجھکاتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو تشویش ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اس بات نے میرادل توڑدیا کہ میرے قریبی ساتھیوں میں سے کسی نے یہ کام کیاہے۔ لی مانگ دیک رشوت اوراختیار کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتارہیں ۔ پولیس کے مطابق سن دو ہزار سات سے سن دو ہزار گیارہ تک لی مانگ دیک کو مشکل حالات میں پھنسنے والے دو بینکوں نے رشوت دی تھی کہ جس کے عوض انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ حکام ان دو بینکوں کی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال نہیں کریں گے اور کوئی پابندی نہیں لگائیں گے۔