25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:32
بھارت، آسام میں فسادات، ہلاکتوں کی تعداد35ہوگئی
جیو نیوز - گوہاٹی… بھارت کی شمالی ریاست آسام میں گزشتہ روزنسلی فسادات میں مزید 9 افراد ہلاک کردئیے گئے، کئی دنوں سے جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد35 ہوگئی۔۔بھارتی ریاست آسام کی کوکرا جھاڑ ڈسٹرکٹ میں پولیس نے فائرنگ کر کے چار مظاہرین کو ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد بوڈو اکثریتی علاقے میں امَلاک کو نذر آتش کر رہے تھے۔ پولیس نے خونریز نسلی فسادات کو روکنے کے لیے دیکھتے ہی گولی مار دینے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ مقامی بوڈو قبیلے اور مسلمان آباد کاروں کے مابین گزشتہ چار روز سے جاری نسلی فسادات میں 35 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکام کے مطابق ان فسادات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔