25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13
امریکی قومی سلامتی کے مشیرکی چینی صدر سے ملاقات
جیو نیوز - بیجنگ…امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ٹامس ڈونیلون نے چین کے صدر خوچن تھاؤ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے خطوں میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی مشیر اپنے دورہ چین کے دوران چینی حکام سے عالمی اقتصادی مسائل ‘ جوہری ا سلحہ کے عدم پھیلاؤ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دریں اثناء امریکی مشیر نے چین کے اسٹیٹ قونصلر ڈائی بنگو سے بھی ملاقات کی۔