تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:35

سعودی عرب اقوام متحدہ میں شام کیخلاف نئی قراردادپیش کریگا

جیو نیوز - نیویارک…سعودی عرب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام کے خلاف نئی قراردادپیش کرے گا۔جس میں صدربشارالاسدکی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خدشے کوہائی لائٹ کیاجائے گا۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے عبداللہ المعلمی نے صحافیوں کوبتایاکہ شام کے خلاف نئی قرارداد آئندہ چندروزمیں پیش کردی جائے گی اورامید ہے کہ اسے ویٹونہیں کیاجائیگا۔ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ قرارداد میں شام کے متعلق تمام اہم امورشامل ہوں گے۔غیرملکی سفارتکاروں کا کہناہے کہ سعودی عرب کی قراردادمیں متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے کیلئے رسائی فراہم کرنے کامطالبہ کیاجائے گااورعرب لیگ کی جانب سے دمشق کیخلاف لگائی گئی پابندیوں پراقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کوعملدرآمدکرنے پر زوردیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.