تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:7

شام میں خوں ریزی،بیروت میں روسی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

جیو نیوز - بیروت … بیروت میں روسی موٴقف کے خلاف درجنوں افراد نے روسی سفارت خانے کے باہر شام میں جاری خونریزی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شام میں جاری تشدد کی مذمت کی گئی۔مظاہرین نے ایک بیان میں کہا کہ ''ہم شامی انقلاب کے آزادی، وقار، انصاف اور جابر حکومت کے خاتمہ سے متعلق مطالبات کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں''۔ واضح رہے کہ لبنان کی آبادی شامی صدر بشار الاسد اور ان کے خلاف تحریک برپا کارکنان کی حمایت میں بٹی ہوئی ہے اور صدر بشار الاسد کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان گذشتہ مہینوں کے دوران دو تین مرتبہ خونریز جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.