تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:41

حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے امریکی دباؤ بڑھ گیا

جیو نیوز - واشنگٹن…حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے امریکی دباؤ بڑھ گیا ہے،حقانی نیٹ ورک سے متعلق بل امریکی سینٹ میں بھی منظور ہوگیا ہے ،امریکی میڈیا کے مطابق حقانی نیٹ ورک سے متعلق بل امریکی سینٹ میں بھی منظور ہوگیا اور امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے30دن میں رپورٹ طلب کی گئی ہے، بل کے متن کے مطابق ہلیری کلنٹن بتائیں کہ حقانی نیٹ ورک کودہشتگرد قرارکیوں نہیں دیاجا سکتا،یہ بل حتمی منظوری کے لیے امریکی صدر اوباما کے پاس بھیجا جائے گا، یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل 18جولائی کو منظور کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.