تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:34

ایری زونا:چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،باپ بیٹا ہلاک

جیو نیوز - ایری زونا. . . .امریکی ریاست ایری زونا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،حادثے میں سابق امریکی اولمپئن اور اس کا بیٹا ہلاک ہو گئے۔ریاست ایری زونا کے ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر پرواز کے دوران سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں دو بار امریکی اولمپئن رہنے والا پاٹ پوٹر اور اس کا 15 سالہ بیٹا ہلاک ہو گئے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ پوٹر اڈا رہا تھا ۔طیارہ رن وے سے اتر کر ایک پہاڑی سے نیچے جا گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔پاٹ کی اہلیہ کے مطابق طیارے میں اس کے بیٹے کا دوست بھی تھا تاہم حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ۔حکام حادثے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پوٹر نے 1988 اور 1984 کے اولمپکس کھیلوں کے دوران ایک ہزار میٹر دوڈ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.