28 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13
مقبوضہ کشمیر:سیاح کی بس پر دستی بم کاحملہ،2افراد ہلاک
جیو نیوز - سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں بس پر دستی بم کے حملے میں کم از کم دوافراد ہلاک اورسات زخمی ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بس پر حملہ اُس وقت کیا گیا جب مقبوضہ کشمیرکے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک بس سیاحوں کو لے کرجارہی تھی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حملے میں تین افراد کی حالت نازک ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے ناکا بند ی کردی ہے اورتلاشی لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔