28 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:46
تھائی لینڈ ، فوجیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے ،4 فوجی ہلاک
جیو نیوز - بنکاک… تھائی لینڈ فوجیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ تھائی لینڈ کے صوبے پٹانی میں موٹر سائیکل سوار 6 فوجیوں پر 20 مسلح افراد نے حملہ کردیاکیا۔ کار سوار حملہ اور جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ فوجیوں کو دیکھتے ہی مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ایک ہفتے میں یہ تشدد کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔پچھلے ہفتے دہشت گردی کے دو واقعات میں بھی فوج کو نشانہ بنایا گیا۔