تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:35

بھارت میں اناہزارے کاکرپشن کیخلاف بھوک ہڑتال کا آغاز

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے نے کرپشن کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا۔ بھارت سرکار کی جانب سے نے انا کے 4 روزہ الٹی میٹم پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، انا کے مطابق وہ ایک مضبوط لوک پال ، 15مرکزی وزیروں بشمول وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے الزامات کی جانچ، ممبران پارلیمنٹ کے خلاف فوجداری معاملات کے جلد نمٹانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام اور پارٹی سربراہوں کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل چاہتے ہیں۔انا کو جنتر منتر میں روکنے کے لیے 8 اگست تک اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد پارلیمنٹ کا مون سون سیشن شروع ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.