تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:59

شہریوں پر حملے بشار الاسد کے اقتدار کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگی،پنیٹا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے شام کے صدر بشار الاسد کو خبردار کیا ہے کہ اگر شامی فورسز نے حلب میں شہریوں پر حملے جاری رکھے تو یہ ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ہوگی۔انھوں نے یہ بات تیونس جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ حلب کی صورت حال بھی شامی حکومت کی اپنے عوام کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی افسوس ناک مثال ہیں،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں شامی فورسز اور حکومت مخالفین کے درمیان جھڑپیں دوسرے دن بھی جاری رہیں،شامی فوج نے ٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں سے مختلف علاقوں پر بمباری کی، جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔حکومت کے خلاف لڑنے والی تنظیم جیش السوری کے سربراہ کرنل عبدالجبار نے کہا ہے کہ حلب شامی فوج کا قبرستان ثابت ہوگااور وہ بشار الاسد سے نجات تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.