تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:10

شام، حلب میں تشدد کے باعث دو لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی

جیو نیوز - دمشق… شام کے شہر حلب میں جاری تشدد کے باعث شہر سے دو دن میں دو لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکان عمل میں آچکی ہے۔شہر میں موجود دیگر افرادکو خوراک کی کمی اور بجلی کے تعطل کا سامنا ہے۔ شام کی سرکاری افواج نے جنگی طیاروں کی ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے بمباری کے بعد سے حلب پر زمینی حملہ شروع کیا تھا۔حکومتی فوج باغیوں پر حاوی ہوتی جارہی ہے اور باغیوں نے شہر کی گلیوں میں گوریلا طرز کی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔لڑائی کا مرکز حلب کے جنوب مغرب میں صلاح الدین کا علاقہ ہے جہاں باغیوں کی بڑی تعداد موجودہے۔اقوام متحدہ نے متحارب گروہوں سے امن و مان قائم کرنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.