3 اگست 2012
وقت اشاعت: 0:34
جنوبی کو ریا : شاپنگ مال میں نصب دنیا کا سب سے بڑا ان ڈورفوارہ
جیو نیوز - سیول …جنو بی کو ریا کے ایک شاپنگ مال میں سیاحوں کی توجہ حاصل کر نے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا ان ڈور فوارہ نصب کیا گیا ہے۔مال کے وسط میں نصب اس دیوہیکل فوارے کو پانچویں منزل کی چھت پر بنایا گیا ہے جوقدرتی آبشار کی طرح اوپر سے نیچے کی طرف مو سیقی اور رنگ برنگی لا ئٹوں کے ساتھ پول میں پانی بر ساتا ہے۔دنیا بھر سے آئے سیاح اور مقامی افراد اردگردبنی گیلری میں کھڑے ہو کر اس کا نظارہ کر تے نظر آتے ہیں۔