تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:59

امریکا 2001سے اب تک افغانستان پر 90ارب ڈالر خرچ کر چکا

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکا 2001 سے لے کر اب تک افغانستان کی امداد کے لیے تقریباً 90 ارب ڈالر خرچ چکا ہے۔ یہ بات اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی جانب سے جاری کی گئی سہ ماہی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ ادارے نے امریکی محکمہ دفاع کے افغانستان انفرا اسٹرکچر فنڈز کے منصوبوں کی بھی تحقیق کی جس سے پتا چلا کہ یہ منصوبے شیڈول سے کہیں زیادہ تاخیر کا شکار ہیں اور شاید ان منصوبوں سے امریکی فوج کے انخلا تک مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.