3 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:57
امریکی سینیٹ:افغانستان کیلئے نامزد سفیر جیمز کننگھم کی تقرری کی منظوری
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی سینٹ نے افغانستان کیلئے صدر باراک اوباما کے نامزد سفیر جیمز کننگھم کی تقرری کی منظوری دے دی ۔ وہ افغانستان میں سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر ریان سی کروکر کے نائب کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔ افغانستان کیلئے نئے امریکی سفیر ملک سے اتحادی افواج کے انخلاء کی نگرانی کریں گے ۔ واضح رہے کہ کابل میں امریک سفارت خانہ دنیا بھر میں سب سے بڑا سفارت خانہ ہے جس کے عملہ کے ارکان کی تعداد 1100کے لگ بھگ ہے ۔