تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اگست 2012
وقت اشاعت: 3:1

لندن فسادات کو ایک برس مکمل ہوگیا

جیو نیوز - لندن…برطانوی پولیس کے ہاتھوں ایک شخص کی موت پر شروع ہوئے لندن فسادات کو ایک برس مکمل ہوگیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں جلاو گھیراوٴ اور لوٹ مار کے دوران تین پاکستانی بھی مارے گئے تھے جن کے قاتلوں کو آج تک سزانہیں دی جاسکیلندن میں ایک سال قبلایک شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت نے برطانیہ کے اِس شہر کوآتش کدہ بنادیاتھااور لوٹ مارایسی کی گئی تھی کہ لوگ افریقاکو بھی بھول گئے تھے۔جس کے ہاتھ جولگاوہ لے اڑاتھااور ایسالگ رہاتھاکہ جیسے جنگ کے دوران دُشمن کی چیزوں کومال غنیمت سمجھ کرقبضہ کرنے کا لائسنس جاری کردیاگیاہے۔فسادات میں مارے گئے مارک ڈگن کی موت سے جڑے واقعات بھی تاحال سامنے نہیں آسکے۔ایک برس بعد بھی ڈگن کی والدہ انصاف کی طلبگارہے۔وہ پاکستانی نثراد والدین بھی انصاف کے طلبگارہیں جن کے تین جوان بیٹے اپنے علاقے کولُٹیروں سے بچانے کی کوشش میں مارے گئے تھے اوراُن کے قتل میں پکڑے گئے افرادکوسزانہیں دی جاسکی۔اِنہی فسادات نے برطانیہ میں یہ بحث شروع کی تھی کہ شمالی اور مشرقی لندن میں لوگوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کیا اقدامات کیے جائیں اور وہ عوامل ختم کیے جائیں جو ملک سے تہذیب اُجاڑنے کاسبب بنے تھے۔تجزیہ کاروں کاخیال ہے کہ صورتحال ایک برس بعد بھی جوں کی توں ہے اورڈگن کی موت جیسا واقعہ ہی نہیں کوئی بھی چنگاری ایسے ہی فسادات کی دوبارہ بنیادبن سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.