تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:50

شمالی کوریا کی اقتصادی بحالی اور معیار زندگی کو بلند کرنا ترجیح ہے،کم جونگ

جیو نیوز - بیانگ ہانگ…شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ اقتصادی بحالی اور معیار زندگی کو بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔چین کی سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شمالی کوریا کے کیمونسٹ رہنما نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے میں چاہتا ہوں کہ شمالی کوریا کے عوام ایک خوشحال زندگی گزاریں۔ شمالی کورین ورکرز پارٹی بھی اسی منزل کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے نوجوان رہنما کی جانب سے تازہ بیان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ ملک میں اقتصادی اصلاحات نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.