تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اگست 2012
وقت اشاعت: 2:43

سوئیڈن میں انتہاپسندتنظیموں کی یورپی مسلمانوں کیخلاف ریلی

جیو نیوز - اسٹاک ہوم…سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں انتہاپسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے یورپ میں آباد مسلمانوں کے خلاف ریلی نکالی ہے جس میں اشتعال انگیزنعرے لگائے گئے۔ڈیفنس لیگ کے نام سے یورپ بھرمیں بنائی گئی مختلف انتہاپسند تنظیموں کے افرادنے مسلمانوں کیخلاف اسٹاک ہوم میں مظاہرہ کیا۔اِن افراد کادعویٰ تھاکہ یورپ کوا نتہاپسند اسلام سے خطرہ ہے اور حکومت کواپنی پالیسیاں بدلناہوں گی۔مسلمانوں کے خلاف ایسے مظاہرے برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی کیے جاچکے ہیں اورامریکا سے لاکھوں میل دور یہاں جمع افراد نے نیویارک میں بنائی جانے والی ایک مسجدکی بھی مخالفت میں بھی نعرے لگائے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کی کوشش کی تاہم طاقت کااستعمال نہیں کیاگیا۔پولیس پرہاتھ اٹھانے والے کچھ مظاہرین کو گرفتاربھی کیا گیاہے۔سوئیڈن میں مسلمانوں کی تعداد19سو50کے بعدبڑھناشروع ہوئی۔مسلمانوں کی یہاں آبادی محض5 لاکھ ہے اوران میں سے زیادہ ترکاتعلق،ترکی ،افریقا اورمشرق وسطی سے ہے۔اس مظاہرے پرمسلم کمیونٹی نے شدیدتحفظات کااظہارکیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.